صر ف کتنے سالوں کی گیس او ر تیل باقی بچا ہےانتہائی تشویشناک خبر آگئی سندھ میں گیس کے صرف 12سال کے ذخائر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے ذخائر میںتشویشناک حد تک کمی واقع ہو چکی ہے اور توانائی کے ذخائر کچھ ہی سالوں میں معدوم ہونے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ کہتے ہیں کہ سندھ میں گیس کے ذخائر صرف 12 سال کے رہ گئے ہیں جبکہ تیل کے ذخائر بھی بتدریج کم ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ،سندھ کی گیس لائنوں کے ذریعے سوئی نادرن کو دی جارہی ہے ۔سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہسندھ اسمبلی میں محکمہ توانائی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں مزید 12 سے 15 سال تک گیس دستیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں