انوکھا کیس عدالت کے لیے درد سر بن گیا

کراچی (ویب ڈیسک)ایرانی اور پاکستانی جوڑے کی ناراضی6 سالہ بچے کے لیے امتحان بن گئی، والدین کے وکلا کی تکرار کے باعث جسٹس محمد سلیم جیسر نے درخواست سننے سے انکار کردیا۔ پیر کو جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل سنگل بنچ نے بچے کی حوالگی کے لیے ایرانی خاتون آزادی سرداری

کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل ضیا ءاعوان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی موکلہ آزادی سرداری اور نعمان خان کی شادی 7 سال قبل متحدہ عرب امارات میں میں ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی 2019 میں کراچی منتقل ہوئے جبکہ ان کی موکلہ پاکستان میں رہنے کو تیار نہیں اور ان کی موکلہ 6 ماہ بعد ایران سے واپس آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں