برطانوی فرم براڈ شیٹ کا تہلکہ خیز موقف

کراچی (ویب ڈیسک)نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں عدالتی فیصلے نے انہیں بے گناہ ثابت نہیں کیا برطانوی عدالت سے پاکستان کیخلاف 28ملین ڈالر سے زائد کا مقدمہ جیتنے والی اثاثہ جات برآمدگی کی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمارے حق میں فیصلے کو نوازشریف غلط طور پر اپنی بے گناہی

سے جوڑ رہے ہیں اگر عمران خان چاہیں تو مالی طور پر بدعنوان عناصر کیخلاف تحقیقات کیلئے نیب کی مدد کرسکتے ہیں۔پرویز مشرف کے دور میں ان کی فرم سے نوازشریف حکومت کیخلاف تحقیقات کیلئے کہاگیا ہم نے واضح کیا کہ سیاسی بنیادوں پر کسی کو نشانہ بنانے میں کردار ادا نہیں کریں گے سب کیخلاف تحقیقات کی جائیں پرویز مشرف مان گئے نیب کے سربراہ جنرل امجد کے دور میں ہم سے بھرپور تعاون کیا گیا مگر پھر جنرل امجد کو نیب سے ہٹا دیا گیا بعد میں آنے والے من پسند افراد کیخلاف تحقیقات روکواتے رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں