بجلی کیوں گئی؟ اور اگر گئی تو تم بھی گھر جائو۔۔۔کس کس کو نوکری سے نکال دیا گیا، بڑی خبر

اسلام آباد ( مانیٹرمنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاون کا معاملہ ،سینٹرل پاور جنریشن کی جانب سےبڑا اقدام ، غفلت کے مرتکب 2 افسران سمیت 7 افراد نوکری سے برخاست کردئے گئے ،

جن میں سہیل احمد ایڈیشنل پلانٹ انجینئیر،جونئیر انجینئر دیدار علی چنا شامل ہے ۔ جبکہ فار مین علی حسن، آپریٹر ایاز حسین اور سعید احمدکو بھی نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔ اس کیساتھ ساتھ اٹینڈٹ سراج احمد میمن اور الیاس احمد کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔سینٹرل پاور جنریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں