چینی کے بعد گھی کی قیمتوں میں تہلکہ خیز اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی کے بعد اب گھی کی قیمتیں بھی بڑھنے لگی ہیں۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھی کےمختلف برانڈزکی قیمت میں 20 سے40 روپے کلو اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی کی قیمت220 روپےسےبڑھ کر240 سے 265 روپےکلو تک پہنچ گئی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ گھی ملزمالکان اورڈیلرزنےسپلائی کم کر کے گھی کی قیمت بڑھائی، شہر میں دو تین روز سےگھی کی سپلائی نہیں دی جارہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں