پاکستان اورفرانس کے درمیان تعلقات کم ترین سطح پرآگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر کے مشیر اعلیٰ ایمانوئل بون نے کہا ہے کہ فرانس اور پاکستان کے تعلقات تاریخی طور پر کم ترین سطح پر ہیں، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ

موجودہ بحران میں ہمارے خلاف مہم کے بعد پاکستان کیساتھ ہمارے تعلقات تاریخی طور پر کم ترین سطح پر ہیں، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نہیں چاہتے تاہم ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ کہ ہماری ترجیحات اور زبان بالکل صاف ہے۔ فرانسیسی صدر کے مشیر نے کہا کہ اس بحران کے وقت بھارت نے ہمارا شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان اور ترکی میں فرانس پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا۔یاد رہے کہ فرانسیسی صدر نے اسلامائزیشن اور دہشتگردی کیخلاف جنگ تیز کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں