مسافر طیارہ لا پتہ! کتنے افراد سوار تھے؟

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈونیشیا کا ایک اور طیارہ اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہوگیا، ملائیشین ایوی ایشن کی جانب سے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی، طیارے میں 56 مسافر وں کے سوار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کا بوئنگ 737 طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے اُڑان بھرنے کے تقریباً 4 سے 5 منٹ بعد ہی طیارے سے رابطہ منقطہ ہوگیا تھا۔فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارہ اُڑان بھرنے کے بعد ایک ہزار کلو میٹر کی بلندی سے نیچے آیا، طیارہ انڈونیشیا کے مغربی صوبے کی جانب جا رہا تھا، طیارے کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں تاہم ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے علاوہ 56 افراد سوار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں