سردی جلدی جانے والی نہیں۔۔!! پاکستان میں اس مرتبہ سردی کا دورانیہ کتنا ہو سکتا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق اس مرتبہ پاکستان میں سردیوں کا موسم طویل ہوسکتا ہے، سندھ میں ہر مرتبہ موسم سرما کی مدت پندرہ فروری تک ہوتی ہے تاہم اس دفعہ موسمِ سرما کا دورانیہ سندھ میں مارچ تک جا سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کراچی میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے، اسی طرح شمالی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے جو کہ بدھ کی صبح تک رہے گا، اس طرح اگر دیکھا جائے تو اس دفعہ سردی کا دورانیہ پاکستان میں طویل ہوسکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ اس دوران کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم خیبر پختونخوا، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک سرد رہے گا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ وسطی ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔

ہفتے کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں