فیس بک نے لائک کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،

نیویارک (ویب ڈیسک) فیس بک میں نئے سال کے ساتھ نئی تبدیلی بھی کردی گئی ہے ، اب فیس بک نے معروف و عوامی شخصیات اور برانڈز کے پیجز کو ’’لائیک‘‘ کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق ، پبلک پیجز کے نئے ڈیزائن کے مطابق اب یہ پیجز صرف فالوورز کو نظر آئیں گے اور مستقل نیوز فیڈ کے ذریعے صارفین ان پیجز پر دو طرفہ رابطہ کرسکیں گے

پبلک پیجز سے لائکس کا آپشن ختم کرکے فالوورز پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ فیس بک صارفین نے کچھ عرصے قبل واٹس ایپ ، انسٹاگرام اور اپنے مسیجنر کو باہم جوڑنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا تھا۔ جس کے بعد اب انہیں انسٹاگرام اور فیس بک چیٹ کے لیے علحیدہ علحیدہ مسیجنر استعمال نہیں کرنا پڑیں گے ۔ فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ وہ نئے فیچر کا آغاز کرنا شروع کردے گا جس سے انسٹاگرام اور میسنجر صارفین کو انسٹاگرام ان باکس میں میسنجر سے چلنے والی خصوصیات کی میزبانی کرنے کے علاوہ ، ایپس کے ذریعے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ انسٹاگرام پر اب صارفین کو ایک نئے پیغام رسانی تجربے کو اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن پیش کیا جائے گا جو آپ کے چیٹ کا رنگ تبدیل کرنے ، کسی ایموجی کے ساتھ رد عمل ظاہر کرنے ۔ویڈیو کو ایک ساتھ دیکھنے ، پیغامات ترتیب دینے اور مزید بہت کچھ کرنے کی صلاحیت پیش کریگا۔ اس نئے فیچر کے ایک حصے کے طور پران کے پاس فیس بک استعمال کرنے والے دوستوں کے ساتھ چیٹ کرنے کا بھی اختیار ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں