بریکنگ نیوز دشمن ملک پر موٹ کا سناٹا ، پاکستان نے انتہائی خطرناک میزائل داغ دیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان نے گائیڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ’’فتح ون‘‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا،میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے گائیڈ ڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے

اور میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ۔ٹوئٹ کے مطابق فتح ون 140کلومیٹر تک روایتی ہتھیار لے جاسکتا ہے اور فتح ون دور تک دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ میزائل کے کامیاب تجربے پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علی،وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوانٹ چیفس آف سٹاف نے پاک فوج سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں