پاکستان ہائی کمیشن لندن نے غیرمعینہ مدت کیلئےکام بند کردیا، معطلی کااطلاق برمنگھم،گلاسکواورمانچسٹرقونصلیٹ پربھی ہوگا،ویزا پاسپورٹ، نادرا کارڈ کیلئے آن لائن خدمات جاری رہیں گی

لندن( پی این این) برطانیہ میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پاکستان ہائی کمیشن لندن نے قونصلرسروس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی تاہم ویزا پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کیلئے آن لائن خدمات جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے ، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پاکستان ہائی کمیشن لندن نے قونصلرسروس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی۔ترجمان ہائی کمیشن

کا کہنا ہے کہ معطلی کااطلاق برمنگھم،گلاسکواورمانچسٹرقونصلیٹ پربھی ہوگا، سروسزمعطلی کافیصلہ نیشنل لاک ڈائون کی وجہ سے کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ قونصلرسروسز غیر معینہ مدت کیلئے بند رہیں گی تاہم ویزا پاسپورٹ اورنادرا کارڈ کیلئے آن لائن خدمات جاری رہیں گی۔۔۔۔۔
روپے کاڈالرپرپلٹ کروار۔۔امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنی کمی ہوگئی۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی کراچی (ویب ڈیسک )رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تنزلی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں