موت کیسے پکڑتی ہے؟یہ تصویر بنوانے کے صرف تین سیکنڈ کے بعد سیاح کے ساتھ کیا ہوا،پیش آئے سانحے نےہر ایک کو افسردہ کر ڈالا

موت کیسے پکڑتی ہے؟یہ تصویر بنوانے کے صرف تین سیکنڈ کے بعد سیاح کے ساتھ کیا ہوا،پیش آئے سانحے نےہر ایک کو افسردہ کر ڈالا لوساکا (مانیٹرنگ ڈیسک) زیر نظر تصویر ایک سیاح کی ہے جو فوٹو بنوانےکے چند ہی لمحوں کے بعد موت کی آغوش میں جا سویا۔

مشرقی افریقی ملک زیمبیا میں واقع وکٹوریہ فالز میںجارج نامی اس سیاح کی موت کا اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔40سالہ جارج اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ وکٹوریہ فال کو دیکھنے گیا تھا۔ وہاں جارج چٹان پر آبشار کے کنارے چل رہا تھا جبکہ اس کی گرل فرینڈ اس کی تصویر بنا رہی تھی۔ جونہی اس کی گرل فرینڈ نے تصویر بنائی، جارج کا پاؤں پھسل گیا اور وہ وکٹوریہ فالز میں 350فٹ گہرائی میں جا گرا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ورکرز کو جارج کی لاش تلاش کرنے میں 24گھنٹے لگے

اپنا تبصرہ بھیجیں