نیا پاکستان نہیں قبرستان بن رہا ہے ۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قاسم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا محمد وقاص نے پانچ ملزمان کے بیانات قلمبند کئے گرفتار پولیس اہلکاروں کے بیانات الگ الگ ریکارڈ کئے گئے اجلاس میں ایف آئی آر وائرلیس ریکارڈ معائنہ رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا

مدعی مقدمہ اسامہ ستی کے والد کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا سیف سٹی فوٹیجز خول اور کال ڈیٹا ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ اسلام آباد میں زندگی سے محروم ہونے والے اسامہ کے والد ندیم ستی برس پڑے ندیم ستی نے کہا کہ میرے بیٹے کا واقعہ غفلت نہیں جان بوجھ کر ایسا کیا گیا یہاں نیا پاکستان نہیں بلکہ نیا قبرستان بن رہا ہے۔ ندیم یو نس ستی اور خاند ان کے دیگر افراد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اْسامہ ستی کے واقعہ کو کسی بھی صورت دبنے نہیں دیا جا ئے گا ،ہمارا مطالبہ ہے کہ کیس کی آزادانہ تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو ایکشن لیں اورہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کی سطح پر جو ڈیشل کمیشن تشکیل دیا جا ئے جو کیس کی تفتیش کرے آئی جی اور ایس ایس پی اسلام آباد کو فوری طور پر معطل کیا جا ئے

اپنا تبصرہ بھیجیں