محکمہ میں کیا ہورہاہے۔۔۔پنجاب پولیس کی خاتون ایس پی اپنے ہی محکمے کے خلاف بول پڑیں،اہم انکشافات

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ٹرانسفر نہ کیے جانے پر پنجاب پولیس کی خاتون ایس پی اپنے ہی محکمے کے خلاف بول پڑیں۔ ذرائع کے مطابق سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے خاتون ایس پی عائشہ بٹ کے شوہر ایس پی عبدالوہاب کو لاہور میں تعینات کروا لیا تھا اور عائشہ بٹ بھی لاہور میں ٹرانسفر چاہتی ہیں

لیکن سابق سی سی پی او نے ایک ہی ڈسٹرکٹ میں میاں بیوی کی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا تاہم ایس پی عائشہ بٹ کو پولیس ٹریننگ اسکول چوہنگ میں تعینات کر دیا گیا۔اس معاملے کے بعد ایس پی عائشہ بٹ نے ٹوئٹ کی کہ ذاتی پسند نا پسند پر ٹرانسفر پوسٹنگ محکموں کو برباد اور افسران کے کیریئر کو متاثر کر رہی ہے، افسوس یہ ہے کہ اس کو چھپانے کے لیے کرپشن اور کام نہ کرنے کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ایس پی عائشہ بٹ نے نجی ٹی وی سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہی نہیں دیگر محکموں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، ساتھ ہی عائشہ بٹ نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔3یا 4 نہیں بلکہ چینی کی فی کلو قیمت مزید کتنے روپے بڑھ گئی۔۔؟ وزیراعظم کے حکامات بھی ہوا ہو ،غریب عوام کی چیخیں نکلوا دینےوالی خبر

اپنا تبصرہ بھیجیں