وزیراعظم عمران خان کا تیل سمگلنگ میں ملوث پٹرول پمپس کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ، جائیدادیں ضبط، بھاری جرمانے، پٹرول پمپ سیل کرنے اور گرفتاریوں کا حکم

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپ سیل، جائیدادیں ضبط ، بھاری جرمانے، گرفتاریوں اور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،

اعلی سول اور عسکری حکام سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں اسمگل شدہ تیل کی خریدوفروخت پرمبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے گندے دھندے میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمگل شدہ تیل کی فروخت سے معیشت کو سالانہ 150 ارب کا نقصان ہوا ، ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں ملوث نکلے۔وزیراعظم عمران خان نے تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپ سیل، جائیدادیں ضبط ، بھاری جرمانے، گرفتاریوں اور کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ، انسداد اسمگلنگ اقدامات سیحاصل رقم عوام کی فلاح پر خرچ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں