آپ کوپتہ ہے ساری زمہ داری میرے اوپرہے سنگل کرناہے ورنہ۔۔۔ نسیم شاہ کی دوران بیٹنگ گفتگو ریکارڈ ہوگئی ،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ اور محمد عباس کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرائسٹ چرچ کے میدان پر کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ، پاکستانی اننگز کے 82 اوورز کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی محمد عباس اور نسیم شاہ کی

صورت میں آخری بیٹنگ جوڑی کریز پر موجود تھی اس دوران نسیم شاہ اور محمد عباس کے مابین ہونے والی گفتگو سٹمپ مائیک کے ذریعے میچ کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران صاف سنائی دی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نسیم شاہ جوکہ گزشتہ اوورمیں ٹرینٹ بولٹ کو دو چوکے رسید کرچکے تھے، محمد عباس کو کہہ رہے ہیں کہ “عباس بھائی آپ کو پتہ بھی ہے ساری ذمہ داری میرےاوپر ہے، جس پر محمد عباس نے باساختہ قہقہہ لگایا، جس کے بعد نسیم شاہ نے محمد عباس کو تنبیہ کی کہ سنگل کردیں ورنہ ڈانٹ پڑجائے گی”۔تاہم محمد عباس سنگل نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور پورا اوور میڈن کھیلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں