یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی کا پی آئی اے کی پروازوں کواجازت دینے سے انکار

لندن، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی فضائی کمپنی پی آئی اےکےلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے برطانیہ اور یورپ کےلئےپروازوں پر عائد پابندی کے خاتمےکی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے سیفٹی آڈٹ کے بغیر پی آئی اے کی پروازوں کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔یورپی ادارے کی جانب سے پی آئی اے

کے آڈٹ سے مطمئن ہونے کے بعد سی ای او پی آئی اے کی جانب سے خط لکھا گیا تھا، سی ای او نے پی آئی اے کو سول ایوی ایشن سے غیر منسلک کرکے آزادانہ آڈٹ کرنے اور آڈٹ کلیئر ہونے تک عبوری اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔خط کے جواب میں ایاسا نے سی اے اے کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت سے انکار کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں