پنجاب پبلک سروس کمیشن میں پیپر لیک کرنیوالا4 رکنی گینگ گرفتار ایک پیپر کے بدلے کتنی قیمت وصول کی جاتی تھی؟تہلکہ خیز انکشافات

لاہو ر(این این آئی) اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں پیپر لیک کرنے والے چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ بتایاگیاہے

کہ اینٹی کرپشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں پیپر لیک کرنے والے چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیاہے۔گروہ متعدد آسامیوں کے پرچے لیک کرچکا ہے۔ گروہ کے ممبران عملے کی ملی بھگت سے پرچے فروخت کرتے تھے اور فی پرچے کی قیمت 5 سے 8لاکھ روپے وصول کی گئی ۔ یادرہے کہ قبل ازیں پبلک سروس کمیشن کی جانب سے دھند کو جواز بنا کے تحصیلدار کا پرچہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں