گھر سے کھانا اور امپورٹڈ ادویات کی سہولیتں۔۔۔ یہ لوگ جیل وی آئی پی سہولتیں حاصل کرنے کیلئے کیا گیم ڈالتے ہیں؟ مریم نواز کو ہزیمت کا سامنا پڑ گیا

لاہور (ویب ڈیسک)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے مریم نواز کے قید خانوں میں دی گئی سہولیات کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں آپ قید خانوں میں بعد میں جاتے ہیں اور گھر سے کھانا اور امپورٹڈ ادویات منگوانے کی سہولتوں کیلئے درخواستیں پہلے جمع کر ادیتے ہیں ۔

چوہوں کا بچا کھانا ،فنگس والی ادویات دینے اور ناروا سلوک کے بیان پر ان کی جماعت کے رہنما حیران ہیں ۔(ن) لیگ کے پاس دلیل کے ساتھ کوئی جواب نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے اپنے والد کی سیاست کو اپنے ہاتھوں سے دفن کیا اور اب پوری جماعت کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہوئی ہیں جس کا ان کی اپنی جماعت میں بر ملا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کے معاملے میں پورے قوانین و ظابطے پورے کیے گئے ہیں ۔