اس دن میں کالج سے 10 منٹ جلدی نکل گئی، اس وجہ سے جان بچ گئی‘ وہ ایک لمحہ جو زندگی تبدیل کردے، انٹرنیٹ صارفین نے اپنی زندگیوں کے حیرت انگیز واقعات سنا دئیے

نیویارک(ویب ڈیسک) کچھ فیصلے ایسے ہوتے ہیں جو لوگوں کی زندگی یکسر بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ کیا آپ کی زندگی کسی ایک فیصلے کی وجہ سے تبدیل ہوئی؟ انٹرنیٹ پر ایک خاتون نے لوگوں سے یہ سوال پوچھا تو لوگوں نے حیران کن جوابات کی بھرمار کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق ویب سائٹ ممزنیٹ پر کیے گئے

اس سوال کے جواب میں ایک خاتون نے بتایا کہ ”وہ وقت میری زندگی کا مشکل ترین وقت تھا۔ میرے شوہر نے اعلان کر دیا تھا کہ وہ مجھے چھوڑ کر جا رہا ہے۔ میں اس کے اس فیصلے پر خاموش رہی اورخود پر جبر کرکے گھر بچانے کی کوشش کرتی رہی۔ میں ہی جانتی ہوں کہ وہ وقت میں نے کیسے گزارا لیکن آج میں اسی شوہر اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں۔ میں سوچتی ہوں کہ اگر اس وقت میں نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر جانے دیا ہوتا تو آج ہم سب کی زندگی یکسر مختلف ہوتی۔ ہم سب الگ الگ رہ رہے ہوتے۔ ہمارے بچے بھی ماں باپ دونوں کی زیرسایہ پرورش نہ پاتے اور نجانے ان کا مستقبل کیا ہوتا۔“رپورٹ کے مطابق ایک اور خاتون نے بتایا کہ ”12سال قبل، اس روز میں بہت بیمار تھی اور کام پر نہیں جانا چاہتی تھی تاہم نجانے کیوں میر ادل چاہا کہ میں کام پر چلی جاﺅں اور میں نے ایسا ہی کیا۔ اسی روز وہاں میری ملاقات اس آدمی سے ہوئی جو بعد ازاں میرا شوہر بن گیا۔ اب ہمارا ایک بیٹا ہے اور ہم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ اگر اس روز میں کام پر نہ گئی ہوتی تو آج میری زندگی کیسی ہوتی؟“ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”کالج کے دنوں میں ایک روز میں کلاس سے 10منٹ جلدی نکل گئی اور چند منٹ پہلے کی ٹرین میں سوار ہو گئی۔ گھر پہنچ کر مجھے خبروں کے ذریعے معلوم ہوا کہ میں جس ٹرین سے ہمیشہ آتی تھی، اس کو حادثہ پیش آ گیا تھا جس میں 3لوگوں کی موت ہو گئی اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ آج بھی میں حیران ہوتی ہوں کہ اگر اس روز میں 10منٹ جلدی نہ نکلی ہوتی اور اسی ٹرین میں سوار ہوتی جس میں ہمیشہ جایا کرتی تھی تو کیا ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں