بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی ثنا خان نے شادی کرلی ۔۔۔ دلہا کون سی بڑی مذہبی شخصیت ہے؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناخان نے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی۔سابقہ اداکارہ بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئی ہیں اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔ثنا خان کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ روز سرانجام پائی اور نکاح کی تقریب میں والدین اور قریبی

رفقا نے شرکت کی۔ثنا خان نے نکاح کے موقع پر سفید فراک جبکہ شوہر مفتی انس نے بھی سفید کرتا زیب تن کیا ہوا تھا۔گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ ثناخان نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ باقی زندگی اسلامی اصولوں پر عمل کرکے گزاریں گی۔ ثناخان کو ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’بمبئی ٹو گوا‘، ’ہلّہ بول‘، ’جے ہو‘ اور ’وجہ تم ہو‘ وغیرہ شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں