طلباء کیلئے غیر ملکی سکالر شپس کا اعلان۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

لاہور(ویب ڈیسک) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلباء کیلئے غیر ملکی سکالر شپس کا اعلان کردیا، یورپی ملک ہنگری کی یونیورسٹیوں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کیلئے سکالر شپس دینے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی اور ہنگری حکومت کے اشتراک سے لاہور سمیت ملک بھر کے طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایچ ای سی نے ہنگری میں سکالر شپ پر تعلیم کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ غیر ملکی سکالر شپ کیلئے شارٹ لسٹ ہونیوالے طلباء کا ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ ہوگا، یہ ٹیسٹ ایچ ای سی کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت منعقد ہوگا۔ہنگری کی یونیورسٹیوں میں داخلے سے پہلے انٹری ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبرز لینے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ ہنگری سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئےطلباء15 جنوری تک اپلائی کر سکتے ہیں۔ یورپی ملک ہنگری کی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئےایچ ای سی کی جانب سےفیسوں کی ادائیگی، رہائشی سہولیات اور دیگر تعلیمی اخراجات بردداشت کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یونیورسٹیز اساتذہ کی عالمی درجہ بندی میں کامسیٹس یونیورسٹی کا اعزاز، کامسیٹس یونیورسٹی کے 30 پروفیسرز دنیا کے 2 فیصد بہترین ریسرچرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔؂تفصیلات کے مطابق امریکا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے دنیا بھر کے اساتذہ کی بہترین ریسرچر کے حوالے سے فہرست مرتب کی، فہرست میں لاہور سمیت پاکستان بھر سے اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے، کامسیٹس یونیورسٹی سے ریاضی، انجینئرنگ، فزکس، کیمسٹری کے پروفیسرز دنیا کے بہترین 2 فیصد ریسرچرز میں شامل ہیں، ان اساتذہ کو تحقیقی جریدوں میں مقالہ جات کی اشاعت اور ان مقالہ جات کی علمی افادیت کی بناء پر منتخب کیا گیا۔کامسیٹس یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد اسلم نور، ڈاکٹر غلام مرتضی، ڈاکٹر ندیم جاوید، ڈاکٹر آصف ظہور راجہ، ایس اے شہزاد، محمد شاہد، ڈاکٹر محمد قاسم اور ڈاکٹر محمد عثمان کا نام شامل ہے، جبکہ اختر حیات، محمد عثمان علی، عبد الرؤف، ڈاکٹر خورشید ایوب، ڈاکٹر محمد اویس، ڈاکٹر جمشید اقبال، ڈاکٹر فرح مسعود کا نام بھی کامسیٹس یونیورسٹی سے شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نےدنیا کے بہترین محققین کی فہرست جاری کی تھی۔فہرست کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈاکٹر خالد محمود دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل ہوگئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر محمد شریف اور شعبہ میتھمیٹکس کے ڈاکٹر محمد اکرم بھی دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل ہوگئے ہیں۔بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار محققین کو شامل کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے محققین کو اپنے تحقیقی مقالوں کی بین الاقوامی جانچ پڑتال کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔شاندار بین الاقوامی کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے بین الاقوامی رینکنگ بہتر بنانے کے لئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں