میرے دیس کی مٹی اُگلے ہیرے موتی۔۔!! پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، ڈاکٹر عمیر شاہ کس ملک میں وزیر صحت مقرر کر دیے گئے؟ جان کر آپ داد دیں گے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) میرے دیس کی مٹی اُگلے ہیرے موتی۔۔ پاکستان کیلئے بڑا اعزاز۔ پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ کو امریکی ریاست واشنگٹن کا وزیر صحت مقرر کر دیا گیا ہے، ریاست واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ کو ریاست کا نیا وزیر صحت مقرر کیا،

ڈاکٹر عمیر شاہ اکیس دسمبر کو جان ویزمین کی جگہ واشنگٹن کے وزیر صحت کاعہدہ سنبھالیں گے، ڈاکٹر شاہ دو ہزار تیرہ سے ہیریس کاؤنٹی میں پبلک ہیلتھ کے شعبے کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ہیں، وہ کووڈ نائنٹین سے قبل ایچ ون این ون انفلوئنزا،ایبولا اور زیکا جیسی خطرناک بیماریوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔ریاست واشنگٹن کے گورنر انسلی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عمیر شاہ کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ کورونا سے بیمار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے دو ہزاراموات اورایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے،کورونا وائرس کے خلاف کام کی قیادت بھی کریں گے۔امریکا میں مجموعی اموات دو لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد اور کیسز ایک کروڑ بیس لاکھ ستر ہزار سے تجازو کرگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں