کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ ۔۔۔ عملدرآمد نہ کرنے والوں پر گرفتاری کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کچرا سڑک پرپھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے سڑک پر کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررکردہ کچرا کنڈی اور جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھیکنے والوں کو

سزا دی جائے گی ۔ کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔کمشنر کراچی نے کراچی سے کچرے کی صفائی کےلیے دو ماہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کی ہے ۔انتظامیہ کی جانب سےکہا گیا ہے کہ کراچی کے شہری ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اب کچرا پھینکنے پر سلاخوں کے پیچھے جانا پڑسکتا ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے بعد کراچی میں موجود مقررہ کچرا کنڈی اور جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھینکنے والوں کو سزا اور قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔کچرا سڑک یا گلی میں پھینکنے پر دفعہ 144 کا اطلاق دو ماہ کےلیے ہوگا، اور مقررہ مقام کے علاوہ کچرا پھینکنے پر مقدمے کا اندراج ہوگا۔ حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کراچی میں کسی بھی شاہراہ پر یا گلی میں کچرا پھینکنا جرم ہوگا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جلد شہر کو صاف ستھرا کر دیں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد کراچی انتظامیہ نے شہر کی صفائی ستھرائی کے بارے میں سنجیدگی سے اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں