منہ کالا کر کے بھیک مانگنے والا پاکستانی ٹک ٹاکر پکڑا گیا، یہ کون ہے ؟ تفصیلات آپ کو بھی دنگ کر ڈالیں گی

ڈسکہ (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں پولیس نے ایک ایسے ٹک ٹاک سٹار کو گرفتار کیا ہے جو بھیس بدل کر بھیک مانگ رہا تھا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے مشکوک حرکتوں پر ایک بھکاری کو پکڑ کر اس کی تلاشی لی تو اس کی جیب سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ یہ نوجوان بھکاری چہرے پر سیاہی مل کر بھیک مانگتا ہوا پایا گیا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ ٹک ٹاک سٹار ہے اور اس نے اچھے خاصے فالورز بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر جمع کر رکھے ہیں۔ اس کی جیب سے امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال برآمد ہوئے۔سیون نیوز کے مطابق اس ٹک ٹاکر کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا ہے۔ یہ دن کے وقت منہ کالا کرکے بھیک مانگتا تھا اور رات کو ’بابو‘ بن کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا تھا۔
مذکورہ واقعے کے حوالے سے معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا، ٹک ٹاک تفریح کی ایپ ہے لیکن یہاں پر کچھ لوگ نازیبا حرکتیں کرنا شروع ہوگئے ہیں جن کی وجہ سے دوسرے ٹک ٹاکر کی ریپوٹیشن بھی خراب ہوتی ہے، ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں