جنید جمشید کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقت مکمل۔۔۔سانحہ کیسے پیش آیا؟رپورٹ جاری کر دی گئی

کراچی(ویب ڈیسک) حویلیاں طیارے سانحےکی تحقیقات 4 سال بعد مکمل کرلی گئیں، رپورٹ میں پی آئی اے انجینئرنگ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی،نجی ٹی وی نیوزچینل نےکہاہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سانحےکے شکار طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا تھا اور دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، طیارے کے انجن کو 10 ہزار گھنٹے

مکمل ہونے پر اوور ہال نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا، انجن بلیڈ ٹوٹا ہونے کے باوجود طیارے کو اسلام آباد روانہ کیا گیا، پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد جارہی تھی۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ سانحےکا شکار ہوا، دوران پرواز انجن بلیڈ، پن کے ٹوٹنے سے پنکھے کی رفتار کم ہوئی، پروپیلر کی رفتار کم ہونے سے اس کا الیکٹرانک پینل خراب ہوگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق طیارہ اڑانے والے پائلٹ نے اس سے پہلے ایسی خرابی نہیں دیکھی تھی جبکہ طیارے کی آخری مینٹینس کینیڈا میں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو طیارہ سانحےمیں جنید جمشید سمیت 47 افراد ش ہ ید ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں