اسے کہتے ہیں صبر کا پھل میٹھا۔۔!! نعیم بخاری کو اعلیٰ سرکاری ادارے کا چیئر مین تعینات کرنے کا فیصلہ ، وزیراعظم نے دوستی نبھا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ کابینہ کوارسال سمری میں وسیم رضا اور اصغر ندیم سید کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

کابینہ آج کے اجلاس میں اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کا رکن تعینات کرنے کیلیے بھی 3ناموں پر غور کریگی،جن میں رینا سعید،زاہد بیگ مرزا اور وقار ذکریا شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو سر کاری ٹی وی کا نیا چیئر مین مقرر کیا جا ر ہا ہے۔ ذ رائع کے مطابق کابینہ آ ج سر کاری ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی اور تین آ زاد ممبرز بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کی تقرری کی جا ئے گی ۔ بور ڈ آ ف ڈائریکٹرز کے پینل میں نعیم بخاری کے علاوہ محمد ایاز کلیار ایڈووکیٹ اورعامر ملک ایڈووکیٹ کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں لیکن شہزادہ نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو پرنسپل امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ چارٹرڈ اکائونٹنٹ سید وسیم رضا کو بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔وہ پرنسپل امیدوار ہیں ۔ ان کے متبادل امیدواروں میں سید سجاد حسن جعفری اورارشد حسن شامل ہیں ۔ معروف ادیب اصغر ندیم سید کو بھی ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز مقرر کرنی کی تجویز ہے۔ ان کے متبادل امیدواروں میں اینکر پرسن فیصل قریشی اور اینکر پرسن عائشہ ٹیمی حق شامل ہیں ۔ ذ رائع کے مطابق بعد ازاں نعیم بخاری کو چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز بنا یا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں