برطانیہ کا وہ علاقہ جہاں کورونا سے متاثر ہونے افراد میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی

لیڈز(ویب ڈیسک )لیڈز میں کورونا وائرس خطرناک صورت حال اختیار کر گیا۔ اب تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد میں پاکستان نژاد برطانوی شہری پہلے نمبر پر ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق لیڈز میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 77ریکارڈکی گئی ہے ۔ڈیلی پاکستان کو انٹرویو دیتے

ہوئے لیبر ممبر آف پارلیمنٹ رچرڈ برگن کا کہنا تھا کے ٹوری پارٹی کی غلط پالیسیوں اور بروقت اقدام نہ کرنے کی وجہ سے آج عوام اس خطرناک صورت حال کا سامنا کر رہی ہے۔انہوں نے عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں