کے بی سی سیزن 12:معمولی سی نوکری کرنے والی مسلمان خاتون نے تاریخ رقم کر دی، سب سے بڑا انعام جیت کر والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن پر دکھایا جانے والا پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے بارہویں سیزن نے اس وقت تاریخ رقم کی جب مشرقی بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے صدر مقام رانچی سے تعلق رکھنے والی نازیہ نسیم سیزن کی پہلی کروڑ پتی بنیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نازیہ نسیم جو اس وقت دہلی میں

رہائش پذیر ہیں اور یہیں وہ کام بھی کرتی ہیں نے اس کھیل میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ایک کروڑ روپے جیتے۔ ایک بھارتی ویب پورٹل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نازیہ نسیم نے کہا کہ انکی اس کامیابی کا کریڈٹ ان کے والدین کو جاتا ہے۔ نازیہ نے انٹرویو کے دوران اس انعامی رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبہ بھی بتایا۔ انکا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر ان کے گھر میں عید کی طرح خوشیاں منائی جارہی ہیں، اور وہ بھی رانچی اپنے خاندان کے پاس جارہی ہیں۔انھیں خاندان بھر کے لوگوں کے فون آرہے ہیں اور وہ سب خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔اور مجھے یہ سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ دہلی میں 16 سال سے مقیم نازیہ نے کہا کہ یہ ان کی والدہ کا خواب تھا کہ میں اس شو میں آؤں، وہ امیتابھ بچن کی بہت بڑی پرستار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں