بیلجیئم حکومت کا زبردست کارنامہ، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 5افراد کیساتھ کیا سلوک کیا ؟ جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیئم کی حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا منصوبہ بنانے والے پانچ ڈینیشن شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔بیلجیئن میڈیا کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے پانچوں افراد مسلمانوں

کو اشتعال دلانے کے لیے قرآن کی بےحرمتی کرنا چاہتے تھے۔بیلجیم کے سیکریٹری آف اسٹیٹ فار مائیگریشن و مہاجرین سیمی مہدی نے کہا ہے کہ یہ افراد بیلیئم کی سلامتی کے لیے خطرہ تھے اس لیے انہیں ملک سے نکالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں