ملکی سیاست میں ناقابلِ یقین تبدیلی! راحیل شریف نے شریف خاندان کے لیے ’لابنگ‘ شروع کر دی، بڑے بڑے کھلاڑی کھیل میں شامل ہوگئے

لاہو ر ( نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعوی کیا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف ن لیگ کے لئے لابنگ کر رہے ہیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ حکومت ہمارے حوالے کی جائے ۔اسٹیبلشمنٹ

سے مذاکرات کی انہوں نے یہ شرط عائد کی ہے کہ عمران خان کو برطرف کیا جائے۔ہارون رشید نے کہا کہ اگر مریم نواز یہ بات کہتی کہ تازہ الیکشن ہونے چاہیے تو یہ بات قابل فہم ہے لیکن اگر وہ کہتی ہیں کہ عمران خان کو حکومت سے ہٹایا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے حق میں مداخلت کرے ورنہ وہ انہیں اور ملک کو مزید بد نام کریں گے جیسے نواز شریف نے سوات کے جلسے میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی چھوٹا کھیل نہیں ہے، اس میں اب بہت سے کھلاڑی شامل ہوگئے ہیں۔راحیل شریف بھی ان کے حق میں لا بی کر رہے ہیں،جہاں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ اہم شخصیتوں سے رابطے کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد بہت اہم ہوگیا ہے ،وہاں پر اسرائیل کا انٹیلی جنس نیٹ ورک کام کر رہا ہے ۔ہارون رشید کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف اُن لوگوں کے گھیرے میں ہیں جو اینٹی پاکستان ہے ،کچھ دوسرے ممالک بھی شامل ہیں اور ٹارگٹ پاکستان آرمی اور ریاست پاکستان ہے۔عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں فوری تبدیل کا امکان نظر نہیں آتا تاہم گلگت الیکشن کے بعد کھیل نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔واضح رہے کہ نواز شریف اپنے بیانیے کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چند لوگوں کی لاقانونیت کا الزام پوری فوج کو نہیں دے سکتا، مسلم لیگ ن کی فتح کوشکست میں بدل کرلاڈلے کو اقتدار میں لایا گیا، جب جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمیدکا نام لیتا ہوں توکہتے نوازشریف ہمارا نام کیوں لیتا ہے؟ چلو میر اجرم تھا کہ میں آئین قانون، جمہوریت کی بات کرتا تھا،لیکن عوام کا کیا قصور تھا؟انہوں نے سوات میں عوامی جلسے سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر سخت بیا نیہ اپنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں