سب پھڑے جان گے!! خواتین ارکان اسمبلی کے پاس موجود سونے اورقیمتی زیورات کی تفصیلات جاری،100تولے سونا کس رُکن اسمبلی سے نکل آیا؟ الیکشن کمیشن نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خواتین ارکان اسمبلی کی زیر ملکیت سونے اور دیگر قیمتی زیورات کی تفصیلات جاری ‏کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق نفیسہ خٹک 6 تولہ سونے، تین ڈائمنڈ انگوٹھیوں، ایک ڈائمنڈ ٹاپس جبکہ 23 تولہ چاندی کے زیورات کی مالک ہیں۔ عالیہ کامران کے پاس ایک کلو سونے کے زیورات ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کے پاس پانچ تولے سونا ہے۔ حنا ربانی کھر کے پاس والد کی جانب سے تحفتاً دیا گیا 31 تولے سونا ہے۔ شگفتہ جمانی کے پاس 100 تولے جبکہ ناز بلوچ کے پاس چالیس تولہ سونا ہے۔ ارکاین اسمبلی کے اثاثوں کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مہرین بھٹو کے پاس 50 تولہ سونے کے زیورات ہیں۔ زیب جعفر 200 تولہ سونا جبکہ ڈائمنڈ انگوٹھیوں کی بھی مالک ہیں۔ مائزہ حمید کے پاس سسر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا 80 تولے سونا اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کے پاس وراثتی 80 تولہ سونا ہے۔ عندلیب عباس کے پاس پچاس تولے جبکہ عالیہ حمزہ ملک کی ملکیت میں 80 تولے سونا ہے۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کے اثاثوں میں 70 تولہ سونا شامل ہے اور شزا فاطمہ خواجہ کے پاس 210 تولے اور شازیہ مری کے پاس 25 تولہ سونے کے زیورات ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئیں اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، وزیر اعظم عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 6 لاکھ روپے ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان میں 10 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں۔ وزیر اعظم کے پاس زمان پارک لاہور میں 7 کنال کا وراثت میں ملا گھر ہے جس کی تعمیر پر 4 کروڑ 53لالھ روپے اخراجات آئے۔عمران خان کو بنی گالہ میں 300 کنال کا گھر بطور تحفہ ملا ، گھر کی اضافی تعمیر پر 1 کروڑ 14 لاکھ روپے خرچ آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں