الزامات ثابت کرو نہیں تو سب کے سامنے پھانسی پر لٹک جاؤں گی۔۔۔اداکارہ میرا نے تنگ آ کر فیصلہ سنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)معرو ف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اگر مجھ پر بدعنوانی کا کوئی الزام سچ ثابت ہوگیا تو سر عام پھانسی پر چڑھ جاؤں گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے دبئی میں ولاز ہیں جو کہ میرے اپنے نام

پر ہیں تو پھر میں بدعنوانی کیوں کروں گی۔اداکارہ میرا نے یہ بھی کہا کہ میں تمام ایجنسیوں کو کہتی ہوں کہ وہ میرا احتساب کریں کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ میں سچی، باکردار، پاک دامن ہوں اگر مجھ پر بدعنوانی کا کوئی الزام بھی سچ ثابت ہوگیا تو سر عام پھانسی پر چڑھ جاؤں گی۔پریس کانفرنس کے دوران بینک اسٹیٹ منٹ سامنے لانے کا کہنے والی اداکارہ میرا کچھ دیر بعد ہی اپنے ہی بیان سے مکر گئیں۔ اسٹیٹ منٹ کے حوالے سے صحافیوں کی جانب سے سوال پوچھنے پر اداکارہ آپے سے باہر ہو گئیں اور صحافیوں سے تلخ کلامی کرتے ہوئے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔واضح رہے کہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ میرا نے غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے دوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرکے وہاں شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔اداکارہ میرا نے کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو فیملی سمیت اپنے گھر شفٹ کرنے کے بعد خوب ’نیک نامی‘ کمائی اور میڈیا کے سامنے دعوے کئے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے اجاگر کروایا جائے۔ تاہم میرا کا یہ مبینہ فراڈ سامنے آ گیا ہے-کوریوگرافر لاڈا نے میرا کا پول کھولتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہاجو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے یہ جعلسازی ہے۔لاڈا نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے میرا میرے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں