کورونا کی ویکسین کس مسلمان جوڑے نے تیار کی؟؟ جان کر آپ بھی باغ باغ ہو جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے حوالے سے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر( Pfizer) اور اس کی شراکت دار جرمن کمپنی ( BioNTech ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی ذرائع ابلاغ میں نمایاں رہے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کےعلم میں ہے کہ جو ویکسین تیار کی گئی ہے

اس کی پشت پر ایک ترک نژاد ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی کاوش کا سب سے زیادہ عمل دخل ہے 55 سالہ ترک نژاد پروفیسر ڈاکٹر اوگر ساہن (Professor Doctor Ugur Sahin) اس وقت بائیو ٹیک کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ وہ شام کے شہر اسکنررونہ میں پیدا اہوئے تھے۔ اسکندرونہ کو ترکی نے 1939 میں اپنی حدود میں شامل کرلیا تھا اوراس کا نام تبدیل کرکے ہاتائے ایلی رکھ دیا تھا۔پروفیسر ڈاکٹر اوگر کے متعلق جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ صرف چار برس کی عمر میں والد کے ہمراہ ہجرت کرکے جرمنی آگئے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر کا سن پیدائش 1965 ہے۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر اوزلم توریسی ( Ozlem Tureci) ہیں جو جرمنی میں پیدا ہوئی تھیں۔ ڈاکٹر اوزلم بھی ایک ترک ڈاکٹر کی صاحبزادی ہیں جنہوں نے استنبول سے جرمنی ہجرت کی تھی اور پھر وہیں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائزر کمپنی نے امریکہ اور پانچ دیگر ممالک میں قریباً 44 ہزار افراد پر نئی ویکسین کو آزمایا ہے اور اسی کی بنیاد پر نتائج جاری کیے ہیں۔امریکہ، جرمنی کے بعد روس بھی کورونا ویکسین کی تیاری کے قریب جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پروفیسر اوگراور ڈاکٹر اوزلم نے 2001 میں شادی کی جس کے بعد ایک دوا ساز کمپنی کی بنیاد رکھی۔ اس کمپنی کا نام (Ganymed Pharmaceuticals) تھا۔ اس کمپنی کو چار سال قبل ایک جاپانی کمپنی نے 1.4 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا کیونکہ وہ مقبولیت میں بے پناہ آگے تھی۔جرمن اخبار ’ویلت‘ کے مطابق پروفیسر اوگر اور ڈاکٹر اوزلم نے 2008 میں نئی کمپنی بائیو ٹیک کی بنیاد رکھی اور اس کا مقصد سرطان کے خلاف تحقیقات کرکے انیٹی باڈیز تیار کرنا تھا۔اخبار کے مطابق کورونا وائرس کی آمد کی اطلاع کے ساتھ ہی اس کمپنی نے فائزر کے ساتھ مل کر ویکسین کی تیاری پر کام شروع کردیا اور پھر دن رات کی محنت سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین (BNT16B2) دنیا کے سامنے لے آئی۔عالمی ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری کو عظیم کامیابی قرار دیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بنی نوع انسان کے لیے نہایت معاون و مددگار ثابت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں