میلانیا نے ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔!! شادی ختم کرنے پر میلانیا کو ٹرمپ کی جائیداد سے کتنے ارب ڈالر ملیں گے؟ برطانوی میڈیا کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملانیا اپنے شوہر ٹرمپ سے طلاق لے لیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ

میلانیا ٹرمپ طلاق کے بعد اپنے بیٹے کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جائیداد میں سے برابر حصہ دلوانے کے معاملے پر مشاورت کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ اور میلانیا وائٹ ہاؤس میں اپنے بیڈ رومز الگ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب ٹرمپ حکومت کی سابق عہدیدار اومروسا مینیگولٹ نیومین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 15 سالہ شادی پہلے ہی ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلانیا ٹرمپ ایک ایک منٹ گِن رہی ہیں کہ کب ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑیں گے اور وہ ان سے طلاق لے سکیں گی۔ اس سے قبل 2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ غیرمتوقع طور پر الیکشن جیتے تھے تو میلانیا پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں تھا کہ ٹرمپ انتخابات جیت جائیں گے۔ سابق مشیر کا کہنا تھا کہ شادی ختم کرنے پر میلانیا کو ٹرمپ کی جائیداد سے اربوں ڈالر ملیں گے۔ میلانیا نے طلاق کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے۔ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ الگ پیڈروم میں سوتے تھے۔ طلاق کیلئے میلانیا، ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے نکلنے کی منتظر تھیں۔ سابقہ خاتون اول خوفزدہ تھی ں کہ دور صدارت میں طلاق لیتیں تو ٹرمپ سزا دلواتے۔ خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں