کون کتنا کروڑ پتی ۔۔!! پاکستانی سینیٹرزکتنےاثاثوں کے مالک؟ الیکشن کمیشن کی تفصیلات جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹرز کےا ثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔سب سے زیادہ ایک ارب 22کروڑ 27لاکھ روپے کے اثاثے تاج محمدآفریدی کے اور سب سے کم سینیٹر فیصل جاوید جو ایک کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مالی سال 20-2019 کےگوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں،

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےاثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ ہے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پاکستان میں جائیدادکی مالیت ساڑھے 5 کروڑروپےہے،چیئرمین سینیٹ کےپاس 4 گاڑیاں ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 6 کروڑ 77 لاکھ روپےکےاثاثوں کےمالک ہیں۔اعظم سواتی کےپاس 81 کروڑ 12 لاکھ روپےکےاثاثےہیں وزیرقانون فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ روپےکےاثاثوں کےمالک نکلے۔وزیراطلاعات شبلی فرازکے 4 کروڑ 67روپےکےاثاثےہیں۔قائدایوان سینیٹ شہزادوسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپےکےاثاثوں کےمالک،شہزادوسیم کی اہلیہ کےاثاثوں کی مالیت 17 کروڑ 23 لاکھ روپےہے۔سینیٹرفیصل جاویدایک کروڑروپےاثاثوں کےمالک ہیں جو کہ سب سینیٹرز سے کم اثاثے ہیں۔ تاج محمدآفریدی ایک ارب 22 کروڑ27لاکھ روپےکےاثاثوں کے مالک، تاج آفریدی کےبیرون ممالک 16 کروڑ 71 لاکھ روپےکےاثاثے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں