خبردار ہوشیار ۔۔۔ ! واٹس ایپ اکاونٹ ہیک کرنے والوں کی پاکستان میں وارداتیں شروع ،ہیکرز کیسے کام کر رہے ہیں ؟ جانیے

” >
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) معروف ایپ واٹس ایپ کے اکاو¿نٹ ہیک کرنے والوں نے پاکستان میں وارداتیں شروع کر دی ہیں۔ہم نیوز کے مطابق کے مطابق ہیکرز ایک نئے طریقے سے واٹس ایپ صارفین کے اکاو¿نٹ ہیک کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپ کے کسی بھی کنٹیکٹ نمبر سے آپ کو واٹس ایپ پر ایک

پیغام آتا ہے جس میں آپ سے کہا جاتا ہے کہ 6 ہندسوں کا ایس ایم ایس کوڈ غلطی سے بھیج دیا گیا ہے۔ہیکرز صارف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایس ایم ایس پر لکھا ہوا کوڈ اس کنٹیکٹ نمبر پر بھیج دیں اور آپ جیسے ہی یہ کوڈ اس کنٹیکٹ کو بھیجتے ہیں تو آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔اب آپ کے واٹس ایپ نمبر سے آپ کے تمام کنٹیکٹ پر ویسا ہی پیغام دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں