اس کی کسر باقی تھی!!!2 کلو چینی حاصل کرنے کے لئے کتنے ہزار کی خریداری کی شرط رکھ دی گئی؟حیران کن خبر

لاہور(ویب ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز پر دھونس کا بازار گرم 2 ۔کلوگرام چینی کے لیے ہزار روپے کے سامان کی خریداری کی شرط ۔عوام کی سفید پوشی کا بھرم اتارنے لگے ۔ زرعی ملک میں اجناس سبزیاں اور ملکی پیداوار بھی پہنچ سے باہر ہو گئیں ۔غریب عوام کے لئے پریشانی میں کمی نہیں آئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز

پر حکومت کی جانب سے آٹا ،چینی ،گھی ،اور آئل وغیرہ پر سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن شہر بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوورز پر چینی کا کہیں نام و نشان نہیں۔ کئی کئی دن سبسڈائزڈ گھی اور آئل بھی نظر نہیں آتا ۔دالیں عام بازارکی نسبت گراں ہیں ۔اگر ہفتہ عشرہ میں سبسڈائزاشیائے خوردونوش نظر آتی ہیں تو ان کی خریداری کے لیے عام استعمال کے سامان سرف ،چائے ،صابن ،مصالحہ جات کی خریداری کی شرط رکھ دی جاتی ہے جس پر شہری سراپاء احتجاج ہیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے شہریوںارشد لال،ضمیر کاظمی،شفاقت علی و دیگر نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کما کر بچوں کا پیٹ پالے یا یوٹیلیٹی اسٹور والوں کی شرائط پورا کریں۔ دوسری طرف یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سبسڈائز اشیائے خوردونوش کی قلت ہے اور ہم دوسرے سامان کے ساتھ فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔حکومت سبسڈائز اشیاء خوردونوش کا کوٹہ بڑھائے تو شکایات کا ازلہ ممکن ہے ۔اگر ہم گاہک کی خواہش کے مطابق سبسیڈائزڈ سامان فروخت کریں گے تو سٹاک ختم ہو جاتا ہے اور دوسرا سامان جوں کا توں رہتا ہے ۔قبل ازیں یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگائی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، چینی 9روپے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 60 روپے اور گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافے کا پلان تیار کرلیا گیا۔یوٹیلٹی سٹورز پر چینی,آٹا اور گھی مہنگا کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے- ۔دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 9 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 77 روپے فی کلو کرنے کی تجویز ہے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 60 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 سے بڑھاکر 860 روپے کرنے کی تجویز دی گئِ ہے۔یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے، گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھاکر 180 روپے کرنے کی تجویز ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے تجویز دی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بیس ستمبر دو ہزار بیس سے کیا جائے، یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کا اطلاق 8 جنوری 2020ء کو ہوا جس کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے، چینی، گھی دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں