دینِ اسلام کا بول بالا۔!! امریکی صدارتی اُمیدوار جوبائیڈن نے حدیث نبویﷺ پڑھ کر مسلم کمیونٹی سمیت سب کیلئے نصیحت بھرا پیغام دے دیا، اسلام سے متعلق گہری معلومات کا اظہار

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈ نے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر پیغام دے دیا۔ امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہوئے امریکی مسلم کمیونٹی سمیت اور سب لوگوں کو نصیحت بھرا پیغام دیا ہے۔جو بائیڈن نے نبی پاک کی حدیث بیان کرتے ہوئے کہا

کہ حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ سلم نے ارشادفرمایاکہ “جو تم میں‌ سے برائی کو دیکھے تو اس کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کرے اور اگر اس کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کو زبان سے روکے اوراگر اس کی طاقت بھی نہیں‌رکھتا تو اس کو دل سے برا جانے۔”جو بائیڈن نے کہا کے آؤ اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے اور امریکہ کے قانون اور آئین کو تسلیم کرتے ہوئے ہم بہتری کی طرف بڑھنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس طرف بڑھنا چاہیے کہ اپنی فیملی ، محلے داروں ،رشتہ داروں اور ملک کےلیے بہتری کیا ہے پھر اس پر عمل کرنا چاہیے۔ کوشش کریں اور اچھائی کہ وکالت کرتے ہوئے اپنی زندگی کا سفر جاری رکھیں. امریکی صدر نے اپنی سپورٹ پر سب کا شکریہ ادا کیا. پھر انہوں نے نبی پاک کا ایسی تعلیمات بتانے پر شکریہ ادا کیا اور حضور پر درود یعنی صلی اللہ علیہ وسلم بھی پڑھا۔ امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو انتخابات میں جیت کے لیے 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔ امریکی ریاست نیواڈا کے 6 ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار588,252 ووٹ سے آگے ہیں اور 75 فیصد گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں