پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری۔!! امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے پہلے پاکستان کی جیت، مقبوضہ کشمیر پاکستان میں شامل

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے پہلے پاکستان کی جیت، مقبوضہ کشمیر پاکستان میں شامل کرلیا گیا۔ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ، جو بائیڈن کے درمیان میں کڑا مقابلہ ہے، لیکن اس سے پہلے پاکستان کی کامیابی سامنے آئی ہے۔


مقبوضہ کشمیر پاکستان میں شامل کردیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے نیا نقشہ ٹویٹ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے نقشے میں پاکستان کے ساتھ کشمیر کو شامل کیا۔ نقشے میں دکھایا گیا کہ پوری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکنز کی حامی ہے، جبکہ جوبائیڈن کو بھارت کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخاب کی پولنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس میں ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہورہا ہے۔ امریکی صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 238 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ اور 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن کو برتری حاصل ہے جب کہ 16 ریاستوں کےنتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ ریاست فلوریڈا، ٹیکساس، جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو اور وسکونسن میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جب کہ اریزونا،نیو میکسیکو، منی سوٹا اور نیو ہیمپشائرمیں بائیڈن آگے ہیں۔ ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 29 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے نیویارک سے میدان مار لیا ہے اور کولوراڈو سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ساؤتھ ڈکوٹا سے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اور نارتھ ڈکوٹا سے بھی 3 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ ٹرمپ الاباما سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں