پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹواری محمد صفدر کو ایک لاکھ روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے درخواستگزار محمد ارشد کی درخواست پر مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹواری نے درخواست گزار سے ای ٹی پی بی کی اراضی الاٹ کرنے کے عوض رشوت لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں