بریکنگ نیوز: سی ایس ایس 2020 تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2020 تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، سال 2020 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 2.03 فیصد رہی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2020 تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی

جانب سے جاری کردہ امتحانی نتائج کے مطابق سال 2020 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 2.03 فیصد رہی ہے۔ایف پی اسی سی کے نتائج کے مطابق 376امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں، 39 ہزار 630 امیدواروں نے امتحان کیلئے درخواست دی تھی جبکہ 18 ہزار 553 امیدواروں نے سی ایس ایس تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کو ایف پی ایس سی کی ویب سائیٹ کا وزٹ کرتے رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں