پاکستانی قوم اُٹھ کھڑی ہوئی! پاکستان میں فرانس کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کے بائیکاٹ کا آغاز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں فرانس کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاون اور فرانسیسی حکومت کے شرمناک رویے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں فرانس کی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کی مہم

مزید زور پکڑ گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیر کے روز جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی ٹکٹنگ اور ٹورز کے مکمل بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ حضورﷺکی ناموس سب سے عزیز ہے، آج سے فرانس کی ٹکٹنگ، ٹورز اور فرانس کیلئے ہر قسم کی ویزہ پالیسی کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فرانس کی تمام مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں