دسمبر اور جنوری 2021تک درجنوں سیاسی رہنما بھارتی ایجنڈے پر کام کرتے پکڑے جائیں گے۔۔۔ پیر پنجر سرکار کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

لاہور (ویب ڈیسک) پیر پنجر پر کی پیشگوئی کے مطابق دسمبر اور جنوری 2021تک درجنوں سیاسی رہنما بھارتی ایجنڈا پر کام کرنے کے حوالہ سے پکڑ لئےجائیں گے،پیر پنجر کی یہ پیشنگوئی سچ ہونے کے قریب قریب پہنچ گئی ہے ،جنوری 2021کے بعد حکومت سکون کا سانس لے گی،2023میں صدارتی نظام قائم کرنے پر کام تیز

رفتاری سے شروع کر دیا جائے گا،اگلی حکومت صدارتی نظام کے تحت ہی معرض وجود میں آئے گی۔یادرہے پیر پنجر سرکار نے کو ایک ماہ قبل آن لائن سے ایک خصوصی گفتگو میں پیشن گوئی کی تھی کہ ملک کے سیاسی نظام میں دسمبر اور جنوری انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور بھارت نوازبیانیہ تقویت پکڑے گا،پیر پنجر کے مطابق ملک دشمن بیانیہ کو لیکر چلنے والے بیشتر افراد قیدچلے جائیں گے اور پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی،انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدارتی نظام 2023میں نافذ کرنے کے لیے مہم زور پکڑے گی اور اگلا الیکشن صدارتی نظام کے تحت ہو گا اور ملک کی تقدیر بدلنا صدارتی نظام میں ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں