بریکنگ نیوز:گستاخانہ خاکے :فرانس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، سات ہزار فوجی دستے شہروں میں تعینات

پیرس (ویب ڈیسک )گستاخانہ خاکوں کے بعد فرانس میں بڑھتے واقعات اور دیگر سکیورٹی ایشوز کوروکنے کے لیے سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔فرانس میں سات ہزار فوجی دستے تمام شہروں ، اسکولوں، کالجوں یونیورسٹیوں ، عبادت گاہوں اور اہم مقامات پر گشت کرتے رہیں گے جبکہ رینجر پولیس، مونسپل پولیس اور نیشنل پولیس

کے بکتر بند دستوں کی گشت میں ڈیڑھ سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جو دہشت گردانہ واقعات کو روکنے کے لیے کام کریں گے ۔یہ اقدام چاقو زنی اور چھریوں سے ذبح کرنے کے واقعات کو روکنے کے لیے کیے گئے ہیں اور فرانس کی حکومت اس مسئلے میں بہت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں