مایہ ناز پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا، قوم کا سر فخر سے بلند

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ایک اور ریکارڈ علیم ڈار کی جھولی میں۔ علیم ڈار نے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ بار امپائرنگ کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے 210 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستانی امپائر راولپنڈی میں 210 ویں میچ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پہلے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے امپائرروڈی کورٹزن کے پاس تھا جو 209ون ڈے میچز میں ایمپائرنگ کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ سب سے زیادہ 132ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ پہلے ہی علیم ڈار کے نام ہے،46ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ وہ ہم وطن احسن رضا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، مجموعی طور پر علیم ڈار ریکارڈ 387انٹرنیشنل میچز میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ 2009 سے 2011 تک علیم ڈار تین مرتبہ مسلسل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں