قومی خزانے سے لوٹے گئے 35ارب روپے ریکور۔۔۔ پاکستانی اداروں کی بڑی کامیابی، کرپٹ عناصر کا خاتمہ

کراچی (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے صوبہ سندھ میں اربوں میں روپے کی ریکوریاں کر لی ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں قومی خزانے سے لوٹے گئے 35ارب روپے کو ریکور کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت کے افسران، سیاسی شخصیات اور ٹھیکیداروں کی طرف سے اعتراف جرم بھی کرلیا گیا، جس کے بعد جعلی اکانٹس کیسز میں 23 ارب روہے، چینی کرپشن کیس میں 10 ارب روپے جب کہ پی ایس او کرپشن کیس میں ایک ارب 27 کروڑ روپے برآمد کیے گئے، اس کے ساتھ ساتھ منظور قادر کاکا کیس میں بھی ایک ارب روپے برآمد ہوئے۔

نیب نے یہ تمام رقم برآمد کر کے سندھ حکومت کے حوالے کر دی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیوروکی جانب سے کراچی میں واقع قومی ادارہ برائے امراض قلب پر چھاپا مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا ، نیب کی کارروائی کے بعد اسپتال میں ڈاکٹر وں او انتظامیہ نے کام چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں