بریکنگ نیوز: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بڑی اُمید پیدا ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بڑی امید پیدا ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وفاقی حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کے لئے بے بسی کا اظہار کیا ہے تا ہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ‌ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے ہیں۔سینیٹر مشتاق احمد کا سینیٹ اجلاس میں کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی گھر والوں سے ٹیلیفون پر بات نہیں کرائی جارہی،

جس پروزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیے ہیں ،پہلے ڈاکٹرعافیہ صدیقی رحم کی اپیل دائر کرنے پر تحفظات کررہی تھیں،ہمارے اختیار میں ہوتا تو ہم عافیہ صدیقی کو 24 گھنٹے کے اندر لے آتے۔ڈاکٹر بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کو ای میل رسائی حاصل ہے ،عافیہ صدیقی اس کے ذریعے اپنے خاندان اورقونصل سے رابطے میں رہیں،ڈاکٹر عافیہ نے ہمارے سفارتخانے سے کئی مرتبہ ایمبیسی ٹیلیفون پر بات کی ،خاندان سےٹیلیفون پر بات کرنے کا مجھے علم نہیں ،ہوسٹن کے سفارتخانے کے ذمے لگا سکتا ہوں کہ وہ ان کے گھروالوں سے عافیہ صدیقی کا رابطہ کرادیں۔بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کو حوالے کرنے والوں کیخلاف بالکل کارروائی ہو سکتی ہے، عافیہ صدیقی اور ایمل کانسی کو حوالے کرنیوالوں کو عدالت لے جایا جا سکتا ہے