نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا معاملہ۔!! پاکستان نے بطور احتجاج فرانس سے 250ارب کی ڈیل منسوخ کردی، پوری دنیا فیصلے پر حیران ہوگئی

پیرس (ویب ڈیسک) پاکستان نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف فرانس سے بطور احتجاج 250ارب کی ڈیل منسوخ کردی۔ اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف فرانس سے بطوراحتجاج 250ارب کی ڈیل منسوخ کردی ہے اوراس بات کی تصدیق معروف روزنامے نے بھی کردی ہے۔

معروف برطانوی اخبار دی لندن پوسٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ فرانس کی حکومت کیطرف سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف فرانس سے بطوراحتجاج کیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان نے نیوی کے لئے27جدید ترین ہیلی کاپٹرخریدنے تھے۔ پاکستان اس معائدے کی بجاۓ اپنی دفاعی ضرورت پوری کرنے کے لئےچین یاامریکہ سے رجوع کرے گا۔

دوسری طرف عالمی ذرائع ابلاغ بھی اس فیصلے کو پاکستان کی طرف سے فرانس اورفرانس کے حامی ملکوں کے لیے ایک بہت بڑا پیغام سمجھے رہے ہیں۔ یاد رہےکہ پاکستان نے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر بیڑے کو جدید بنانے کے لئے 27 ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے ٹینڈر کے عمل کے لئے حتمی دعویداروں میں سے فرانس کے ایئربس کا انتخاب کیا تھا اس معاہدے میں ، جس کی قیمت تقریبا. 1.5 بلین ڈالر تھی۔

پاکستان کا فرانس سے بطور احتجاج 250ارب کا معائدہ منسوخ کیا جانا دنیا کے لئے انتہائ حیران کن اور دلیرانہ فیصلہ قرار دیا جارہا ہے ادھر واشنگٹن سے لیکرتل ابیب تک کی حکومتیں پاکستان کے اس فیصلے کوحیرت سے دیکھ رہی ہیں‌ ،عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ پاکستان کے اس فیصلے نے وزیراعظم کے مضبوط موقف کودنیا پرثابت کردیا کہ وہ گستاخان رسول کے خلاف کسی بھی حد جاسکتے ہیں۔

یہ خبر یورپی یونین ٹرائیبیون اور دی لندن پوسٹ کے علاوہ کئی اخبارات میں شائع ہوئ ہے فرانس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے معاملے میں پاکستان اور ترکی لیڈ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں