یہ ہوئی ناں بات : پاکستان کی نامور شخصیت نے اپنے گھر میں موجود تمام قیمتی فرانسیسی اشیاء کو آگ لگا دی ، شہریوں کے دل خوش، اللہ اکبر اور اسلام زندہ باد کے نعرے

لاہور(ویب ڈیسک)فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر سے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری ہے،اسی سلسلے میں سابق مشیر خزانہ نے اہم اقدام اٹھایا ہے،فرانس کے صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے احتجاجاً اپنی تمام فرانسیسی مصنوعات

کو آگ لگ لگا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خالد لانگوو نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اپنی فرانسیسی مصنوعات کو آگ لگائی ، خالد لانگو نے اپنی وزارت کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی فرانسیسی مصنوعات خریدیں تھیں ،نذر آتش کی گئی فرانسیسی مصنوعات میں پرفیوم ، شیلڈز ، جوتے اور دیگر اشیاءشامل ہیں ۔سابق مشیر خزانہ کا کہناتھا کہ امت مسلمہ متحد ہو کر اسلام مخالف سازشوں کا مقابلہ کریں ،فرانسیسی صدر کا اقدام دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے ۔